بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کے نائب صدر راہل
گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل بابا وزیر اعظم نریندر مودی
کے ڈھائی سال کی مدت کا حساب مانگنے سے پہلے انہیں کانگریس کے پچھلے ساٹھ
برسوں کا حساب دینا چاہئے۔بی جے پی کے اسٹار تشہیر باز
مسٹر شاہ نے امیٹھی کے رام لیلا میدان میں بی
جے پی امیدواروں کے حق میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، راہل بابا کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ 2017 میں یوپی اسمبلی کا الیکشن
ہو رہا ہے۔سال 2019 میں جب لوک سبھا کا الیکشن ہوگا تب مسٹر مودی ملک کے عوام کو پائی پائی کا حساب دیں گے145145۔